جمعرات , 25 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات میں کرونا کے دو مریض چل بسے

متحدہ عرب امارات میں حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امارات کی وزارت صحت کے زیر انتظام کمیونٹی پروٹیکشن یونٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے باعث فوت ہونے والوں میں 78 سالہ ایک شخص یورپی ملکوں سے واپس آیا تھا جس کا تعلق ایک عرب ملک سے تھا۔ اسی طرح ایک ایشیائی شہری جس کی عمر 58 سال بتائی جاتی ہے کرونا کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ مریض پہلے ہی دل اور گردوں کے مرض کا شکار تھا۔اماراتی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے نتیجے میں شہریوں کی افوات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تازہ اعدادو شمار کے مطابق کرونا وائرس کے نتیجے میں اموا کی شرح تین اعشاریہ چھ فی صد تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …