جمعہ , 19 اپریل 2024

24 گھنٹے سے زائد قرنطینہ میں رہا، اب رپورٹ آ گئی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے سے زائد قرنطینہ میں رہنے کے بعد ان کی رپورٹ آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 گھنٹے سے زائد قرنطینہ کے بعد رپورٹ مل گئی ہے، رپورٹ کے مطابق میرا کو وِڈ 19 ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا ہے۔فواد چوہدری نے لکھا کہ ٹیسٹ کے بعد کیا جانے والا انتظار اعصاب شکن تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اچھی خبر ملی،احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، انشاء اللہ انسانیت سرخ رو ہوگی اور ہم اس وبا کو شکست دے پائیں گے۔خیال رہے کہ صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے گزشتہ ہفتے چین کا دورہ کیا تھا جس کی واپسی پر ان کے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے، ان کے ٹیسٹ بھی نیگیٹو آئے تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود ہفتے کے روز کرونا وبا کے حوالے سے وزارت خارجہ میں قائم کیے گئے “کرائسز مینجمنٹ سیل” اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےتاہم مزید احتیاط کے پیش نظر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خود سیلف قرنطینہ کر دیا تھا، انھوں نے ضروری دفتری امور گھر سے جاری رکھے، اور تمام رکی ہوئی دفتری فائلوں کو دیکھا اور احکامات صادر کیے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …