ہفتہ , 20 اپریل 2024

بلوچستان حکومت نے فوج تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا

کوئٹہ: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بلوچستان حکومت نے فوج تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حکومت نے وفاقی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ بلوچستان میں فوج تعینات کی جائے۔صوبائی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت کرونا سے بچاؤ کے لیے فوج کی مدد درکار ہے، فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول اختیارات دیے جائیں۔ادھر کرونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے سرکاری دفاتر کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے، 7 کے سوا تمام محکموں کے دفاتر تاحکم ثانی بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے فوج سے مدد طلب کر لی ہے، لاک ڈاؤن کا فیصلہ اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، بعد ازاں سندھ حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کا کہا جائے۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول اور عسکری قیادت کو اعتماد میں لیا، صوبے میں لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان آج فائنل میٹنگ میں فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …