بدھ , 24 اپریل 2024

آزاد کشمیر میں قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان، بیرون ملک سے آنے والوں کو قرنطینہ کرنے کا حکم

اسلام آباد:آزاد کشمیر میں قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنےکا اعلان کیا گیا ہے جبکہ بیرون ملک سے آنے والوں کو قرنطینہ کرنے کا حکم دیا گیاہے،وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر نے انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ڈیلی ویجز پر کام کرنیوالوں کیساتھ بھرپور تعاون کیاجائے،سول سوسائٹی ، علما کرام اور تاجران حکومت کے دست بازو بنیں، آزادکشمیر بھر میں کسی بھی جگہ خوراک اور دیگر اشیاءضروریہ کی کسی صورت کمی نہ ہو نے دی جائے،ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کے ساتھ بھرپور تعاون اور ان کوفی الفور اشیاءضروریہ فراہم کی جائیں۔ بیرون ملک سے آنیوالے تمام افراد کی سکریننگ کے بعد انہیں گھروں میں قرنطینہ میں رکھے جائیں اور ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت روزانہ کی بنیاد پر ان گھروں کا دورہ کرے۔سول سوسائٹی ، علما کرام اور تاجران کرونا سے نمٹنے کےلئے حکومت کے دست بازو بنیں۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے ریاست بھر میں قیدیوں کیدو ماہ کی سزا معاف کرنے کا حکم دیتے ہوئے افواہ سازی اور غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت اس وباءکے خلاف جہاد کرنے کا ہے ، حکومتی اقدامات عوام کی حفاظت کےلئے ، عوامی حمایت سے اس وبا سے نجات حاصل کرینگے عوام حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ،یہ غیر معمولی حالات ہیں ہم نے زلزلہ میں پہلے بھی مشکلات کا سامنا کیا اور ثابت قدم رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیٹ کوآرڈی نینشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی ، وزیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی احمد رضا قادری، چیف سیکرٹری مطہرنیاز رانا، سیکرٹریز حکومت اور تینوں ڈویژنز کے کمشنرزوڈپٹی کمشنرزنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ اجلاس میں آزادکشمیر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھاے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر بھر میں3 دن تک آزادکشمیر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی ۔ کرونا وائرس کے پیش نظر آزادکشمیر بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے ۔ اجلاس میں میرپور میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ میرپور میں گزشتہ چند دنوں سے 3000افراد بیرون ملک سے آے ہیںجن میں کرونا وائرس کا شبہ ہو سکتا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …