ہفتہ , 20 اپریل 2024

رہبر معظم کا عوام سے براہ راست خطاب کا آغاز/ عید بعثت کا دن بڑی اہمیت کا دن ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے عوام سے براہ راست خطاب میں عید بعثت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عید بعثت کا دن بڑی اہمیت کا دن ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے عوام سے براہ راست خطاب میں عید بعثت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عید بعثت کا دن بڑی اہمیت کا دن ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام کو ایک بار پھر عید نوروز اور نئے سال کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: ہم ہر سال نوروز اور نئے سال کی تقریب کے موقع پر حرم حضرت امام رضا علیہ اسلام میں حاضر ہوتے تھے اور نوروز کو حرم رضوی کے زائرین اور مجاورین کے ساتھ مناتے تھے لیکن اس سال محروم ہوگئے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعثت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بعثت ایک عہد ہے جس کے ذریعہ انبیاء (ع) عوام کو اللہ تعالی کی بندگی اور عوام کو اس کی طرف دعوت دینے پر مامور ہوتے تھے اور اس راہ میں انبیاء (ع) نے ہمیشہ زحمتیں برداشت کیں اور اللہ تعالی نے انھیں اس کے عوض حیات طیبہ عطا کرنے کا وعدہ کیا اور حیات طیبہ دنیا اور آخرت میں انبیاء (ع) کی فتح اور کامیابی کا مظہر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …