ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی صدر ٹرمپ کا شمالی کوریا کے صدر کو خط

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کیم جانگ اون کو خط لکھا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورت حال پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کیم جانگ اون کو خط لکھا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورت حال پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو خط لکھنے کی تصدیق کردی ہے۔

ادھر امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظر انداز کرنے کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے اور اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی۔امریکہ میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 684 ہو گئی۔ امریکی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ اس نے کورونا وائرس سے متعلق جنوری اور فروری میں خبردار کردیا تھا۔ امریکی خفیہ ایجنسیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا تھا تاہم امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظرا نداز کر کے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کو سنجیدہ نہیں لیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …