جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکی انٹیلی جنس نےکورونا وائرس کے بارے میں آگاہ کیا تھا

امریکی انٹیلی جنس نے جنوری اور فروری ہی میں کہہ دیا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے جنوری اور فروری ہی میں کہہ دیا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ارکان کانگریس نےکورونا پروارننگ کو اہمیت نہیں دی، پیشگی اقدامات نہیں کیے اگر صدر ٹرمپ پیشگی اقدامات کرلیتے تو وائرس کا پھیلاؤ سست کیا جاسکتا تھا۔  واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 288 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تقریباً 24 ہزار 142 لوگ وائرس سے متاثر ہیں اور 171 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …