ہفتہ , 8 مئی 2021

کراچی، آغا خان اسپتال میں کورونا ٹیسٹ عارضی طور پربند

کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع آغا خان اسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل عارضی طور پرروک دیا گیا ہے۔تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آغا خان اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جاتا ہےتاہم اس وقت اسپتال میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے نئے ٹیسٹ نہیں کیے جا رہے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں پہلےڈاکٹر اسکریننگ کرتے ہیں اگر علامات ظاہر ہو ں تو ٹیسٹ کےلیے ریفر کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ٹیسٹ کے لیے کراچی میں 3 اسپتال مختص ہیں جس میں آغا خان اسپتال بھی شامل ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …