جمعہ , 7 مئی 2021

افغانستان: پولیس تھانے پر طالبان حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صبوے سرپل کی تحصیل گوسفندی کے پولیس تھانے پر طالبان کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔سرپل گورنر دفتر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی کے مطابق طالبان نے گوسفندی کے گاوں کرزہا کے پولیس تھانے پر مسلح حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔طالبان کی طرف سے حملے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …