ہفتہ , 8 مئی 2021

کرونا فراڈ ہے کے پرچارک مفتی نعیم کرونا کا شکار ۔

مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ شریعت میں مسجد بند کرنے کا کوئی حکم نہیں ۔مفتی نعیم نے اپنا مدرسہ بھی بند نہیں کیا ۔مفتی نعیم نے کتنے بچوں کو کرونا کا شکار بنوایا ابھی تفصیلات آنا ہیں ۔مفتی نعیم نے ایران اور سعودی عرب سے بھی سبق حاصل نہیں کیا جہاں مساجد بند کر دی گئی ہیں لوگوں کو گھر میں نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔مفتی نعیم کرونا وائرس کو یہود و نصار کی سازش سمجھتے تھے اور معتقدین کو بھی یہی بتاتے تھے ۔مفتی نعیم بیرون ملک سے واپس آئے اور سچے مومن کی طرح کوئی احتیاط نہیں کی ۔مفتی نعیم اب بیمار ہیں ۔ انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر دم دورد کی بجائے یہود نصار کی بنائی ادویات سے انہیں بچانے کی کوشش کریں گے ۔دعا ہے مفتی نعیم بیماری سے نجات پا جائیں اور صحتیاب ہو جائیں لیکن ہسپتال علاج کے دوران انہیں کم از مدرسہ بند کرنے کا حکم ضرور دے دینا چاہئے تاکہ غریب گھرانوں کے معصوم طالبعلم بچ جائیں ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …