ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کورونا کے علاج کیلئے نئی اینٹی ویرل دوائی کو بنائے گا

تہران: ایرانی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے اہلکار برائے کورونا کی ادویات کی تقسیم کے امور نے کہا ہے کہ چین میں استعمال ہونے والی نئی اینٹی وائرل دوائیوں کے لئے خام مال آئندہ دنوں میں درآمد اور اسے مقامی طور پر تیار کیا جائے گا۔یہ بات "علی رزازان” نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک اینٹی ویرل دوائی ، جس کا ہم ابھی تک نام نہیں لے سکتے ہیں ، چین میں تیار اور استعمال کیا گیا تھا اور مریضوں کے علاج میں کامیاب رہا ہے جس کے خام مال ملک میں داخل ہوچکا ہے ، اس وقت کسٹم کلیئرنس میں ہے اور ہم دو دن میں یہ دوائی ملک میں تیار کرسکتے ہیں۔ رزازان نے کہا کہ یہ دوائی ایک اینٹی ویرل دوائی ہے جو چین میں تیار اور تجربہ کی گئی ہے اور کوویڈ-19 سے مبتلا افراد کے علاج میں دیگر اینٹی ویرل ادویات کے ساتھ مل کر استعمال کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …