پیر , 10 مئی 2021

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا

کراچی؛ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابنیہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت سندھ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج رات 12بجے سے سندھ کو مکمل طور بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ علما کرام اور تمام سیاسی و سماجی اور سیکیورٹی اداروں کی مشاورت کے بعد صوبے سندھ کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں کوئی دکان کھلی نہیں رہے کوئی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گا کوئی اجتماع نہیں ہوگا مساجد بند رہیں گی تاہم اگر کوئی مریض ہو تو وہ سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کر کے اپنے مریض کو ہسپتال لے جا سکتا ہے اور یہ ضروری ہے کہ مریض کے ساتھ صرف ایک بندہ گاڑی میں بیٹھے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور اس وبا سے نمٹنے میں حکومت کی مدد کریں ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …