بدھ , 12 مئی 2021

اسلام آباد: کرغزستان سے آئے شہری میں کورونا کی تصدیق

اسلام آباد میں کرغزستان سے آئے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ شہری ایک تبلیغی جماعت کا حصہ تھا جو بھارہ کہو کی 2 مساجد میں گئی تھی۔انتظامیہ کے مطابق ان دونوں مساجد کو بند کردیا گیا ہے ،جہاں تبلیغی جماعت نے دورہ کیا تھا ۔فی الحال 19 افراد کو قرنطینہ میں رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ نے اہل علاقہ کو گھروں میں نماز پڑھنے کی ہدایت کی ہے ۔انتظامیہ نے شہریوں کو کورونا کی علامات کی صورت میں فوری اسپتال پہنچنے کی ہدایت کردی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …