اتوار , 9 مئی 2021

جرمن چانسلرانگیلا میرکل کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ،قرنطینہ منتقل

برلن: جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل کو یہ میں کرونا وائرس کی ٹیسٹ روپورٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن چانسلر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جرمن چانسلر ایک پریس کانفرنس کرنے جار رہی تھی تاہم اس دوران ہی ڈاکٹر ز نے ان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر دی تھی جرمن چانسلر کے ترجمان ، اسٹیفن سیبرٹ نے کہا کہ مرکل کو جمعے کے روز ہی نیوموکوکل انفیکشن کے خلاف احتیاطی ویکسین ملی تھی۔جرمن چانسلر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 65 سالہ میرکل آنے والے دنوں میں "باقاعدہ ٹیسٹ” کروائے گی اور کچھ وقت کے لئے گھر سے اپنے کام کو جاری رکھے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …