ہفتہ , 8 مئی 2021

کورونا کا خوف، سعودی عرب میں کرفیو

سعودی عرب کے شاہ نے اس ملک میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔فارس خبر رساں ایجنسی نے سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے واس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے آج  پیر کے روز سے 21 دن تک شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک پورے ملک میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔سعودی عرب نے سرکاری طور پر کہا ہے کہ 511 افراد اس ملک میں کورونا  سے متاثر ہوئے ہیں۔چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 188 ممالک متاثر ہوئے ہیں اور پوری دنیا میں اب تک کورونا سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …