جمعرات , 25 اپریل 2024

گلگت بلتستان : کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والا پاکستانی ڈاکٹر چل بسا

گلگت بلتستان: کوروناوائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والا ڈاکٹر خود وائرس کا شکار ہوکر چل بسا ، جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کےمریضوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ، گلگت میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر چل بسا، جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سےاموات کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ متاثرہ مریضوں کے علاج کے دوران وائرس کا شکار ہوئے، ڈاکٹر اسامہ نے انسانیت کیلئے اپنی جان قربان کی،وہ قومی ہیروہیں۔کرونا وائرس کی وبا کے بعد ڈاکٹر اسامہ ریاض جگلوٹ گلگت بلتستان ہی میں سکرینینگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، انھوں نے قائداعظم میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کی تھی جبکہ اگست 2019 میں انہوں نے پی پی ایچ آئی گلگت میں بطور ڈاکٹر کام شروع کیا تھا اور اسی سال فروری 2020 میں ایف سی پی ایس پارٹ ون کا امتحان بھی پاس کیا اور جولائی میں سپیشلائزیشن میں انڈکشن کے منتظر تھے۔

خیال رہے ملک بھرمیں مریضوں کی تعدادسات سوپچانوےسےتجاوزکرگئیں، سندھ میں تین سوپچاس سےزائد ہوگئی،پنجاب میں مریضوں کی تعداددوسوبیس سےبڑھ گئیں،بلوچستان میں ایک سوچارمریض زیرعلاج ہے نیٹ گلگت میں اکہترمریضوں کاعلاج جاری ہے،اسلام آباد میں پندرہ ہوگئی،اب تک چھ افرادصحت یاب ہوچکےہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …