بدھ , 24 اپریل 2024

بھارتی اخبار کو فن لینڈ کی وزیراعظم کا جعلی انٹرویو شائع کرنا مہنگا پڑگیا

نئی دہلی : بھارتی اخبار دینک بھاسکر کو فن لینڈ کی وزیر اعظم کا فرضی انٹرویو چھاپنے پر پریس کونسل آف انڈیا نے نوٹس جاری کردیا، انٹرویو میں ثنا مرین سے متعلق خودساختہ باتیں لکھی گئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار دینک بھاسکر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا مرین کا ایک انٹرویو شائع کیا گیا تھا جو بعد میں ایک فرضی انٹرویو ثابت ہوا۔انٹرویو کا پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) اور فن لینڈ کی حکومت نے سختی سے نوٹس لیا، پریس کونسل آف انڈیا نے مذکورہ اخبار کو جواب دہی کیلئے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا جواب دیا جائے کہ جب یہ انٹرویو دیا ہی نہیں گیا یو اسے کیسے شائع کیا گیا؟؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اخبار کے فری لانس صحافی سدھارتھ راج ہنس کے اس جعلی انٹرویو کی ہیڈ لائن میں لکھا گیا کہ بقول ثنا مرین میں بے حد ضدی ہوں، کسی کی نا نہیں سنتی، تبدیلی تو ایسے ہی آئے گی۔پی سی آئی کے نوٹس میں اخبار کو دو ہفتے میں جواب دینے کا کہا گیا ہے، اس حوالے سے دینک بھاسکر اخبار کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ہم فری لانس صحافی سدھارتھ راج ہنس کے دھوکے کا شکار ہوئے ہیں، صحافی نے ہمارے ساتھ جعل سازی کی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سلسے میں ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جارہی ہے، اس کے علاوہ وزیر اعظم فن لینڈ کے دفتر اور سفارت خانے کو معافی نامہ بھی ارسال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …