منگل , 11 مئی 2021

دہلی ، شرپسندوں کا احتجاج پر بیٹھے مسلمانوں پر پٹرول بم سےحملہ

نئی دہلی:بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ایک بار پھر آگ بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دہلی میں شرپسندوں نے احتجاج پر بیٹھے افراد پر پٹرول بم پھینک دیا۔دہلی کے شاہین باغ میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مسلمانوں کا تین ماہ سے زائد عرصہ سے دھرنا جاری ہے۔ شر پسند مظاہرین پر پٹرول بم پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق بم کس نے پھینکا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔ دہلی میں گذشتہ دنوں فسادات میں درجنوں مسلمانوں کو قتل اور خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی سیاستدان، وزیراعظم مودی کے خلاف مسلمانوں پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …