جمعہ , 19 اپریل 2024

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر پہلی بار مذاکرات

واشنگٹن: افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر پہلی مرتبہ مذاکرات ہوئے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ اتوار کے روز امریکا اور قطر کی مدد سے افغان حکومت نے طالبان کیساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق تکنیکی معاملات پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مذاکرات کئے۔ انہوں نے بدھ کے روز کہا تھا کہ کورنا وائرس کی وباء کے پیش نظر افغانستان میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر جلد از جلد عملدرامد ہونا چاہئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …