ہفتہ , 20 اپریل 2024

بدنام زمانہ امریکی پروڈیوسر کرونا وائرس کا شکار

’می ٹو ‘ مہم کی وجہ بننے والے ہاروی وائن اسٹائن کا نیویارک کی جیل میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہیں فوراً آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 68 سالہ بدنام زمانہ سابق پروڈیوسر کا نیو یارک کے شہر ایلن  میں سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں طبی جائزہ لیا گیا۔نیویارک ڈیپارٹمنٹ آف کریکشن کی جانب سے جیلوں میں جان لیوا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ اور اس سے بچاؤ سے متعلق ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ہالی ووڈ کی طاقتور ترین شخصیات میں شمار ہونے والے ہاروی وائن اسٹائن کو 80 سے زائد خواتین سے ریپ اور جنسی تشدد کے الزامات میں 23 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔ہاروی وائن اسٹائن پر گذشتہ ماہ 24 فروری کو 2 خواتین سے تھرڈ ڈگری ریپ اور فرسٹ ڈگری مجرمانہ جنسی حرکت کے الزامات ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔وائن اسٹائن پر الزامات لگانے والی خواتین میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجیلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، گائینتھ پیلٹرو، ایشلے جَڈ، روز میک گوئن اور ہیتھر گراہم شامل ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …