ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکا میں کرونا سے متاثرہ علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج سوموار کو کرونا وائرس سے متاثرہ ریاستوں میں طبی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم کرونا وائرس کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔ ہمیں حُب الوطنی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ انہوں نے کرونا سے متاثرہ علاقوں اور ریاستوں میں ہنگامی طبی اسٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی۔ٹرمپ نے کرونا کی پیش رفت کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے حصول کے لیے کراسز سیل قائم کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پوشیدہ دشمن کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے حکام کی ہدایات کا احترام کریں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کرونا پر فتح کے بعد معیشت ایک بار پھر کھڑی ہوگی۔ کرونا پوری امریکی قوم اور پوری دنیا کے لیے دشمن ہے۔اسی سیاق میں ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے ایران اور شمالی کوریا سے کہا تھا کہ ان کا ملک کرونا کا مقابلہ کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے چینی صدر سے کرونا کے بارے میں بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چین سے ناراض ہیں۔ چین نے کرونا کے پھیلائو کو روکنے کےلیے بروقت اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کرونا سے متاثرہ ریاستوں میں 24 گھںٹوں کے اندر اندر تمام طبی سہولیات کی فراہمی کے احکامات صادر کیے۔ اس موقعے پر امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا کہ اب تک امریکا میں کرونا کے شبے میں دو لاکھ 54 ہزار افراد کا چیک اپ کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …