منگل , 23 اپریل 2024

جاپانی وزیراعظم کی جانب سے اولمپک کھیلوں کو ملتوی کرنے کی تجویز

جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر ان کا ملک رواں سال کے وسط میں مقررہ اولمپک کھیلوں کے پوری طرح انعقاد کی پوزیشن میں نہ ہوا تو کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ کو ملتوی کر دیا جائے۔آبے نے پیر کی صبح جاپانی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ "ٹوکیو کو رواں سال جولائی اور اگست کے دوران اولمپک کھیلوں کی میزبانی کرنا ہے … اگر اولمپک کھیلوں کا پوری طرح کرایا جانا ناممکن ہوا تو ایونٹ کو ملتوی کرنا ایک `آپشن` ہو سکتا ہے۔جاپانی وزیراعظم نے باور کرایا کہ اولمپک کھیلوں کی منسوخی کا کوئی آپشن نہیں ہے۔رواں ہفتے کے آغاز کے بعد سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سامنے ان مطالبات نے زور پکڑ لیا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کھیلوں کے اس عظیم ایونٹ کو ملتوی کر دیا جائے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …