جمعہ , 19 اپریل 2024

مصر میں کرونا وائرس سے میجر جنرل ہلاک

مصر کی مسلح افواج کو کرونا وائرس نے ایک غیرمعمولی نقصان سے دوچارکیا ہے۔ مصری ذرایع ابلاغ نے اتوار کی شام بتایا کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مسلح افواج کے میجر جنرل خالد شلتوت چل بسے ہیں۔مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق میجر جنرل خالد شلتوت کی کرونا سے ہلاکت کے باعث فوج میں صدمے اور سوگ کی کیفیت ہے۔

گذشتہ دنوں مصری فوج نے لبریشن کمپلیکس، مرکزی چوکوں ، شاہرائوں، سب ویز، میٹر ٹرین، جامعات، پارلیمنٹ ہائوس اور وزیراعظم ہائوس کی صٖفائی کاعمل شروع کیا تھا۔ اسی دوران میجر جنرل شلتوت کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔فوج کے ترجمان کرنل تامر الرَفاعی نے بتایا ہے کہ ، کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مسلح افواج شہروں اور اہم تنصیبات کی صفائی اور وائرس کش اسپرے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …