بدھ , 24 اپریل 2024

عراقی لڑاکا طیاروں کے حملے میں درجنوں تکفیری ہلاک

عراقی فضائیہ نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔تسنیم نیوز کے مطابق، عراقی فضائیہ نے خفیہ اطلاع پر غیرملکی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں درجنوں تکفیری ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔عراقی فوج کے ترجمان تحسین الخفاجی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی داعشی دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر حمرین کے پہاڑی سلسلے میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔عراقی فوج کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک پورے ملک میں داعش کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل داعشی دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …