بدھ , 24 اپریل 2024

عید مبعث کی مناسبت سے دنیا بھرمیں جشن و سرور

رحمت للعالمین ختم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بعثت کی آمد پر پورا عالم اسلام جشن و سرور میں ڈوبا ہوا ہے۔ہجرت سے تیرہ سال قبل ستائس رجب المرجب کو جس وقت رحمت للعالمین مرسل اعظم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم چالیس برس کے ہوئے، تو خلاق کائنات نے اپنے محبوب کو اپنے آخری پیغمبر کے طور پر چننے اور آپ کو درجہ نبوت عطا کرنے کا فیصلہ کیا۔ محبوب کبریا مکہ کی غار حرا میں محو عبادت تھے کہ اچانک فرشتہ وحی کی صدائے اقرا غار میں گونجی اور یوں وحی الٰہی کے سائے میں آخری نبوت کا آغاز ہوا۔

مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے وحی الٰہی کا آغاز ہوتے ہی عالم بشریت کی ہدایت و رہنمائی کا بیڑا اٹھایا اور حیات طیبہ کے حصول کے لئے اسلام کے نام سے موسوم وہ خطوط عالم بشریت کے حوالے کئے جو رہتی دنیا تک انسانی سعادت کے ضامن قرار پائے۔ محبوب خدا نے عالم انسانیت کو وہ ضابطہ حیات عطا کیا کہ جس کے سائے میں بشریت کمال و انسانیت کی معراج کو با آسانی پا سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …