بدھ , 24 اپریل 2024

ایران مخالف پابندیوں کو ختم کرنا پاکستانی حکومت اور حزب اختلاف کا مشترکہ موقف ہے: شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستانی مسلم لیگ (ن) کی پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم ایران مخالف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے خواہاں ہیں پاکستانی اپوزیشن حکومت کے ساتھ اس سلسلے پر اپنے کرداروں کا ادا کریں گی۔یہ بات میاں "شہباز شریف” نے اتوار کے روز پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "سید محمد علی حسینی” کے نام سے ایک خط میں کہی۔دوسری بڑی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر نے حکومت سے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما بھی ہیں، ایران کے سفیر محمد علی حسینی کو لکھے گئے خط میں ، امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی عوام کو کورونا وائرس کے خلاف اپنی لڑائی میں درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام مشترکہ چیلینجز کے شکار ہین، ہمیں کورونا وائرس کے بحران کا سامنا کر کے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اس مشترکہ چیلنج کا مقابلہ کرنے اور اس پر قابو پانے میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے جس کے لئے عالمی برادری کے تعاون کے ذریعہ اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سختی سے محسوس کرتی ہے کہ ایران پر اس طرح کی پابندیاں اس بے مثال انسانیت سوز چیلنج سے نمٹنے اور ان پر قابو پانے میں ناقابل قبول اور غیرضروری رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی اور واحد ترجیح انسانیت کے مفادات کو اولین ترجیح دینی ہے ، تاکہ وائرس کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایران کے عوام کو بروقت اور فیصلہ کن انداز میں موثر مدد کی جاسکے۔

شہباز شریف نے ایک خط میں کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) پوری کوشش کرے گی کہ وہ ہماری حکومت کو ایران پر غیر منصفانہ پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے عالمی برادری کو راضی کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسلامی ممالک کے ذریعہ یکجہتی کے اظہار اور اقوام متحدہ کے چارٹر ، بین الاقوامی قوانین اور عالمی انسانی اقدار کی حمایت کے ذریعہ ایران کے برادر عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔اس سے قبل شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین کی طرح ایران بھی اس چیلنج پر قابو پا لے گا۔انہوں نے ایرانی ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا جو نوروز پر بھی کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 21638 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1685 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 7913 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …