جمعرات , 13 مئی 2021

مائک پومپیو اچانک افغانستان پہنچ گئے

کابل؛امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پیر کے روز ہنگامی دورے پر طالبان کے ساتھ طے پانے والے امریکی امن معاہدے کو آگے بڑھانے کی کوشش کے لئے کابل پہنچے ہے ۔معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد سے ، افغانستان میں سیاسی انتشار کے دوران ، امن عمل تعطل کا شکار ہو گیا ہے ، ملک کے قائدین اس بات پر لڑ  رہے ہیں کہ صدر کون منتخب ہوا ہے۔گذشتہ ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر اشرف غنی اور ان کے اصل حریف ، عبد اللہ عبد اللہ نے اس ماہ کے شروع میں حلف اٹھاتے ہوئے خود کو ملک کا صدر قرار دیا تھا۔ذرائع کے مطابق مائک پومپیو اشرف غنی اور عبد اللہ عبداللہ سے الگ الگ ملاقات کرینگے اور پھر صدر اشرف غنی اور عبد اللہ عبداللہ بھی ایک دوسرے سے ملاقات کرینگے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …