منگل , 18 مئی 2021

کراچی؛ پی پی رہنما سعید غنی کرونا وائرس کا شکار

کراچی؛ کرونا وائرس نے عام شہروں کے ساتھ ستاھ عوام کی خدمت کرنے والے سیاسی شخصیات بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی پی رہنما اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ سعید غنی سیاسی رہنماوں میں سے سب سے زیادہ کرونا کے خلاف لڑنے والے وزیر تھے۔ سیعد غنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے گذشتہ روز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا تاہم آج ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئی سولیڈ کر لیا ہے۔ جبکہ سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے کوئی ایسی علامات ظاہر نہیں ہوئی جن کی نشاندہی ماہر امراض کرتے ہیں لیکن میں نے اپنے کچھ اور ٹیسٹ کرائیں ہیں جن کی رپورٹ کا انتظار ہے

یہ بھی دیکھیں

کورونا وبا؛ مزید 135 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی

اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز …