ہفتہ , 8 مئی 2021

بھارتی ریاست پنجاب میں کرفیو نافذ

نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب میں بھی کرفیو نافذ کردیا گیا، بھارت کے 74 اضلاع اور 13 ریاستوں میں لاک ڈاؤن ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ ٰامریندر سنگھ نے ریاست میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا،پنجاب کرفیو نافذ کرنے والی بھارت کی پہلی ریاست ہے۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے لیں۔یادرہے کہ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 1 شخص ہلاک اور29 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک میں کورونا سےمجموعی طور 8 ہلاکتیں ہوئیں ہیں اورمتاثرین کی تعداد425 سے زائدہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …