منگل , 11 مئی 2021

افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں ،4 اہلکاروں سمیت 28 ہلاک

کابل:افغان طالبان اور فورسز میں شدید جھڑپوںکے باعث4 اہلکاروں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے۔حکومتی ترجمان عصمت اللہ مرادی نے ان کارروائیوں میں 24 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے علاقے امام صاحب، دہشت ارچ اور خان آباد میں افغان فورسز کی مختلف کارروائیوں میں طالبان کمانڈر سمیت24 افغان طالبان ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوئے۔ افغان پولیس کے مطابق کارروائیوں میں2 افغان فوجی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔اس سے قبل مزار شریف میں افغان فوج کے حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 12 شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔ افغانستان کے مشرقی صوبے کیسپا کے ضلع نجراب میں تصادم کے دوران حکومت نواز ملیشیا کے 4 اہلکار اور 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق نجراب میں سیکورٹی فورسز کا طالبان کے ساتھ 3 گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا ۔ واضح رہے کہ افغان طالبان نے حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے اور گزشتہ روز طالبان کے حملے میں 24 سے زاید سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …