ہفتہ , 20 اپریل 2024

ویت نامی نوجوان نے جسم پر منگیتر کا ٹیٹو بنوالیا

ویت نام میں 22 سالہ نوجوان نے 24 گھنٹے تک سوئی سے اپنا جسم گدوایا اور منگیتر کا رنگین ٹیٹو بنوایا۔مرد حضرات اپنی منگیتر سے اظہارِ محبت کے لیے تحفے اور پھولوں کے ڈھیر لگا دیتے ہیں تاہم ویت نام کے ایک نوجوان نے اپنی منگیتر کی تصویر کمر پر گدوائی ہے جس پر اسے 24 گھنٹے تک سوئی کی تکلیف سہنا پڑی۔22 سالہ ٹرونگ وین لیم نے اپنی منگیتر کا رنگین ٹیٹو بنوایا جس کی تکمیل میں تین مراحل کے دوران 24 گھنٹے لگے۔ پہلا مرحلہ گزشتہ برس نومبر میں مکمل ہوا جس میں 8 گھنٹے لگے تھے اس کے بعد مزید دو مراحل میں اس تصویر کو مکمل کیا گیا جس میں بالترتیب 9 اور 6 گھنٹے صرف ہوئے جس کے بعد اس کی 20 سالہ گرل فرینڈ و منگیتر لونگ کا تران کا ٹیٹو مکمل ہوگیا جو ہوبہو اس کی تصویر جیسا ہے۔

اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کی پیٹھ پر اپنی تصویر دیکھ کر پہلے تو لونگ کا تران حیران ہوئی اور اس کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔ اس سے قبل نوجوان اپنے سینے پر گرل فرینڈ کا کا نام اور تاریخِ پیدائش کا ٹیٹو بنواچکا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے اور اپنی محبوبہ کے نام والے دو تاج نما ٹیٹو بھی کلائیوں پر بنواچکا ہے۔کمر پر ٹیٹو بنوانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول تو ہوئیں لیکن لوگوں نے اس پر منفی رائے کا بھی اظہار کیا اور اکثر لوگوں نے یہ کہا کہ جب اس نوجوان کی اپنی منگیتر سے علیحدگی ہوگی تب اسے اپنی جذباتی غلطی کا احساس ہوگا تاہم ٹرونگ کو کسی کی کوئی پروا نہیں اور وہ اپنے عمل پر خوش ہے۔ٹرونگ نے بتایا کہ سب سے بڑھ کر یہ کہ میں اپنی منگیتر سے بہت پیار کرتا ہوں اور اس کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتا ہوں، ہرایک کو اپنے جذبات کے اظہار کا حق ہے اور اگر اس عمل میں دوسروں کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی تب تک اس کا اظہار ہوتے رہنے چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی

کینٹکی: امریکا کی دو سالہ بچی اپنی اعلیٰ ذہانت ثابت کر کے بلند ذہانت کی …