بدھ , 24 اپریل 2024

شام میں دہشت گردوں کا ڈرون تباہ

شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے اس ملک کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے آج صبح لاذقیہ صوبے کے الجبلہ علاقے کے حمیمیم ائیر پورٹ کے قریب اڑان بھرنے والے دہشت گردوں کے ایک ڈرون کو سرنگوں کردیا ۔

گزشتہ مہینوں کے دوران شام کے ائیر ڈیفنس نے لاذقیہ صوبے کے  حمیمیم  چھاونی کے قریب دہشت گردوں کے متعدد دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا۔دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشت گردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …