منگل , 18 مئی 2021

کورونا کے پھیلنے کا خطرہ، غیر ضروری سفر جائز نہیں: آیت اللہ نوری ہمدانی

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی جان اور دوسروں کی جان کی حفاظت ضروری ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے بزرگ مرجع آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری سفر جائز نہیں ہے اور اس صورت میں عوام کو متعلقہ حکام کے حکم پر عمل کرنا چاہیے۔

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی جان اور دوسروں کی جان کی حفاظت ضروری ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری سفر جائز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ہمہ گیر بیماری سے نجات پانے کے سلسلے میں دعا اور توسل کے ساتھ ساتھ  وزارت صحت کے حکام کے فیصلوں اور پرعمل کرنا ضروری ہے اور موجودہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام اپنے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری سفر کے لئے گھر سے باہرنہ نکلیں۔

یہ بھی دیکھیں

کورونا وبا؛ مزید 135 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی

اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز …