منگل , 23 اپریل 2024

کرونا وائرس، بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ کو 10 لاکھ روپے عطیہ کردئیے

کراچی: کرونا وائرس کے پیش نظر بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 10 روپے کا چیک عطیہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر 88 سالہ ریٹائرڈ شخص نے دس لاکھ روپے کا چیک عطیہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیک کے ساتھ ایک چھوٹا خط بھی بھیجا گیا ہے جس میں عطیہ دینے والے شخص نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری نے رقم کرونا کے خلاف جنگ میں خرچ کرنے کی درخواست کی ہے، کرونا وائرس کے فنڈ میں لوگ دل کھول کر عطیہ دے رہے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات نام بتائے بغیر بڑی رقم سندھ حکومت کو منتقل کررہے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کی ماہانہ قرضے کی کٹوتی نہ کی جائے۔خط کے متن کے مطابق سندھ کے مالی مسائل سے ہر ماہ 3 ارب قرضوں کی مد میں کٹوتی کی جاتی ہے، کرونا وائرس کے باعث سندھ میں مالی وسائل کا بحران ہے، محدود وسائل کے باوجود انتظامات پر کھل کر خرچ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 875 ہوگئی ہے اور 6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …