ہفتہ , 20 اپریل 2024

عمان : کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اخباروں پر پابندی کا اعلان

مسقط : عمانی حکومت نے انسداد کرونا وائرس کےلیے گزشتہ روز سلطنت میں اخباروں کی اشاعت پر بھی پابندی کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان ان ممالک میں سے ہے جن پر کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا حملہ آور ہوئی ہے، عمان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیےخاطر خواہ اقدام کیے تاہم پھر بھی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

عمان نے وائرس کی روک تھام کےلیے گزشتہ روز کئی اقدامات اٹھائے جس کے تحت سلطنت میں تمام اخباروں، رسائل اور مختلف اقسام کے لٹریچر کی اشاعت و تقسیم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔مذکورہ اقدامات وزیر داخلہ کی سربراہی میں قائم انسداد کرونا وائرس سپریم کمیٹی کی ہدایات پر اٹھائے گئے ہیں، حکام نے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد بھی کم کرکے صرف 30 فیصد کردی ہے، باقی افراد کو وائرس سے بچاؤ کیلئے چھتیاں دے دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ سلطنت عمان میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے پہلے کئی پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں، جس کے تحت عوامی تفریحی مقامات،، اور اجتماع میں جانے پر پابندی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔واضح رہے کہ عمان میں کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 55 سے تجاوز کرچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی

کینٹکی: امریکا کی دو سالہ بچی اپنی اعلیٰ ذہانت ثابت کر کے بلند ذہانت کی …