جمعرات , 25 اپریل 2024

برطانیہ نے ریلوے کنٹرول خود سنبھال لیا، نجی معاہدے منسوخ

لندن: برطانوی حکومت نے پیر کو تمام کمپنیوں کے ساتھ معاہدے منسوخ کرتے ہوئے ریلوے کا کنٹرول خود سنبھال لیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران ریلوے کی خدمات کی فراہمی جاری رہنے کو یقینی بنانا ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ آپریٹرز کے ساتھ تمام فرنچائز معاہدے منسوخ کئے جا رہے ہیں اور کم از کم چھ ماہ تک ریلوے کا تمام ریوینیو اور کاسٹ رسک حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث ٹرینوں کی تعداد بھی کم کی جارہی ہے۔ قبل ازیں حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ گھروں کے اندر رہیں اور کسی بھی مقصد کے لئے سفر سے گریز کریں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …