جمعہ , 19 اپریل 2024

لندن:پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب

لندن:پاکستان ہائی کمیشن میں پیر کو یوم پاکستان کے موقع پر سادہ تقریب میں پرچم کشائی کی گئی، کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث حکومت پاکستان اور برطانوی حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق اس تقریب میں کسی مہمان کو مدعو نہیں کیا گیا بلکہ ہائی کمیشن کے آفیشل فیس بک پیج پر اس کی ویڈیو براہ راست نشر کی گئی، جسے ہزاروں افراد نے دیکھا اور یومِ پاکستان پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن محمد نفیس زکریا نے پرچم کشائی کی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی و وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ ہائی کمیشن نے پاکستانی ڈائسپورہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بانیان پاکستان قائداعظم، علامہ اقبال اور دیگر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نفیس زکریا نے کہا کہ آج جب ہم تحریک آزادی کے پیچھے موجود جذبے اور دو قومی نظریئے کو جانچتے ہیں تو ہمیں قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک پاکستان کے دیگر رہنمائوں کی فراست اور دور بینی پر فخر محسوسہوتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے محل وقوع کے لحاظ سے معاشی فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔ دریں اثنا برمنگھم، بریڈفورڈ، گلاسگو اور مانچسٹر میں موجود قونصلیٹ میں بھی سادہ تقریبات میں پرچم کشائی کی گئی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …