ہفتہ , 8 مئی 2021

سعودیہ سے آنیوالے 10 ہزار زائرین کو کورونا ہونیکا خدشہ

اسلام آباد:سعودی عرب سے آنے والے 10 ہزار زائرین کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ کیوں ایئرپورٹس پر ان کی درست تشخیص نہیں کی گئیہے۔ 65 سالہ خاتون صفیہ بی بی کا رجب طیب اردگان اسپتال، مظفر گڑھ میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔ وہ یکم مارچ، 2020 کو سعودیہ عرب سے پاکستان پہنچی تھیں۔ اسی طرح 51 برس کے سعادت خان جو کہ 9 مارچ کو جدہ سے پاکستان واپس آئے تھے۔ ان کا 18 مارچ کو کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوا۔ انہوں نے اپنے گائوں کے تقریباً 4 ہزار سے زائد افراد سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ان کا تعلق مردان سے تھا۔ جب کہ سعودی عرب سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 30 ہزار سے زائد زائرین پاکستان آچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، ان میں درجنوں مشتبہ مریضوں کا جدہ میں ہی سراغ لگالیا گیا تھا۔ ۔ دریں اثنا جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 10 ہفتوں میں 30 ہزار زائرین پاکستان واپس گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یقینا یہ بہت مشکل صورت حال تھی کیوں کہ سعودی حکام آپریشنز بند کرچکے تھے اور ہم نے زائرین کے لیے بہت سے اقدامات کیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں کچھ مشتبہ افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …