بدھ , 24 اپریل 2024

جنوبی افریقہ میں21 روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان

جنوبی افریقہ میں اکیس روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ صدر رامہ پھوسہ نے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام گھروں میں رہیں۔جنوبی افریقہ میں اکیس روز کے لیئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ لاک ڈاؤن جمعرات کی رات بارہ بجے سے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے چار سو مریض ہیں اور افریقی ممالک میں یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جنوبی افریقی صدر نے اپیل کی کہ عوام گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کی وبا کو روکنا ہے تو اس کا واحد راستہ لاک ڈاؤن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …