جمعرات , 25 اپریل 2024

مصر: کرونا وائرس کے 39 نئے کیس اور مزید 5 اموات

مصر میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے اب تک 68 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان افراد میں 10 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔وزارت نے پیر کے روز بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے 39 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ یہ تمام افراد مصری شہری ہیں اور ان کا کرونا سے متاثرہ افراد کے ساتھ میل جول رہا تھا۔ ان کے علاوہ کرونا سے متاثرہ مزید 5 افراد فوت ہو گئے ہیں۔ فوت ہونے والوں میں ایک بھارتی اور چار مصری شہری ہیں۔

اس طرح پیر کے روز تک مصر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 366 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 68 افراد صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہو چکے ہیں۔ وائرس کے نتیجے میں مصر میں اب تک 19 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔وزارت صحت نے باور کرایا ہے کہ کسی بھی نئے کیس کے سامنے آنے کی صورت میں اس کا فوری طور پر اعلان کیا جائے گا۔ متاثرین کو صحت کے بین الاقوامی معیار کے مطابق علاج اور طبی نہگداشت کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ رابطہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔مصری وزارت صحت کی جانب سے ملک کے تمام صوبوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …