جمعرات , 25 اپریل 2024

پیداوار کو فروغ دیکر ملک کی مشکلات کو برطرف کیا جاسکتا ہے

ایرانی سپاہ کے سیاسی شعبہ کے معاون نے کہا ہے کہ سال کے نئے نعرے کی روشنی میں پیداوار کو فروغ دیکر ملک کی مشکلات کو برطرف کیا جاسکتا ہے۔ایرانی سپاہ کے سیاسی شعبہ کے معاون جنرل ید اللہ جوانی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کے نعرے کی روشنی میں پیداوار کو فروغ دیکر ملک کی اقتصادی مشکلات کو برطرف کیا جاسکتا ہے۔ جنرل ید اللہ جوانی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے سال کے نعرے اور شعار کے ذریعہ ملک کے اقتصادی روڈ میپ کو معین کردیا ہے اور پیدوارمیں توسیع اور اس کے فروغ کے ذریعہ ملک کی اقتصادی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انھوں نے مہر کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ رواں برس کا نعرہ بھی گذشتہ سال کے نعرے کے سلسلے کی کڑی ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ملکی اقتصاد اور معیشت کو قوی بنانے پر گہری نظر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ ملک کی معاشی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں پیداوار کو فروغ دیں ۔ مہر کے مطابق جنرل ید اللہ جوانی نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں ملک کے بنیادی ڈھانچے اور بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنا پڑےگا۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے نعرے کا اچھا استقبال کیا گيا اور دشمن کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود پیداوار میں اچھی حرکت ایجاد ہوگئی ۔ بند فیکٹریاں کھل گئیں اور اب اس حرکت کو اگے بڑھانے اور پیداوار میں فروغ  پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …