منگل , 23 اپریل 2024

محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے 14 اعلی افسروں کو گرفتار کرلیا

سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان نے آل سعود کے اعلی شہزادوں کی گرفتاری اور حراست کے بعد سعودی حکومت کے 14 اعلی افسروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے حالات پر قریبی نظر رکھنے والے شخص مجتہد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان نے آل سعود کے اعلی شہزادوں کی گرفتاری اور حراست کے بعد سعودی حکومت کے 14 اعلی افسروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ مجتہد کے مطابق ولیعہد محمد بن سلمان نے بادشاہت تک پہنچنے میں ہر ممکنہ رکاوٹ کو دور کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب میں ہر شخص پر خوف و ہراس چھایا ہوا ہے۔ ہر شخص اپنی گرفتاری کے خوف میں مبتلا ہے۔

مہر کے مطابق محمد بن سلمان نے سابق ولیعہد  محمد بن نائف اور اپنے چچا احمد بن عبدالعزیز کو بھی گرفتار کررکھا ہے۔ مہر کے مطابق مجتہد کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کورونا وائرس کی آڑ میں سعودی عرب کی بادشاہت کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنے ہدف تک پہنچنے کے لئے وہ اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …