جمعہ , 14 مئی 2021

پمپئو کی قطر میں طالبان رہنما ملا برادر سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان کے دورے کے بعد قطر میں طالبان رہنما ملا برادر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی وزارت خارجہ کی وبگاہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان کے دورے کے بعد قطر میں طالبان رہنما ملا برادر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ امریکی وزير خآرجہ نے کہا کہ اس نے افغانستان کے دورے میں صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی اور افغانستان سے واپسی پر قطر میں طالبان کے اعلی رہنما ملا برادر سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ پمپئو نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں امن معاہدے کو اگے بڑھانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …