جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستانی پولیس نے شہریوں کو مرغا بنادیا/ پاکستانی شہریوں کی توہین اور تضحیک

پاکستانی پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران بلاجوازگھروں سے نکلنے والے شہیروں کوسزاکے طور پرمرغا بنادیا۔مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران بلاجوازگھروں سے نکلنے والے   شہیروں کوسزاکے طور پرمرغا بنادیا۔ پاکستانی پولیس نے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کے دوران غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلاجواز گھروں سے نکلنے والے افراد کو سزا کے طور پرمرغا بنا دیا اور اس حوالے سے بنائی جانے والی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں  تاہم ایس ایچ او سول لائن صلاح الدی قاضی کو اس طرح کی وڈیو بنانا اس وقت مہنگی پڑ گئی جب ڈی آئی جی ساؤتھ  شرجیل کھرل نے پولیس کے اس عمل کو شہریوں کی تضحیک قرار دے کر انھیں معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔انھوں نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی ضرور بنایا جائے لیکن اس کے ساتھ ساتھ شہریوں سے عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے پولیس ایساکوئی عمل نہ کرے جس سے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھایا جائے ۔ادھر پولیس نے شاہ فیصل میں بھی منچلے نوجوانوںکو بلا ضرورت گھر سے باہر گھومنے پر پکڑکر سزا کے طور پر مرغا بنا کر اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ پاکستانی پولیس کی اس حرکت کو پاکستانی شہریوں کی توہین اور تضحیک قراردیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …