منگل , 23 اپریل 2024

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی 7 ماہ حراست میں رہنے کے بعد رہا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیر عمر عبداللّٰہ کو 7 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیر عمر عبداللّٰہ کو 7 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی حکومت کی جانب سے عمر عبداللّٰہ کو 7 ماہ بعد رہا کر نے کا حکم جاری کیا گیا ہے  جبکہ دو ہفتے قبل عمر عبداللّٰہ کے والد سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللّٰہ کو بھی رہا کیا گیا تھا ۔عمر عبداللّٰہ اور ان کے والد کو  پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد عمر عبداللّٰہ  7 ماہ  کے بعد  رہا ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عمر عبداللّٰہ کو گزشتہ سال اگست کی 5 تاریخ کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا ۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …