منگل , 11 مئی 2021

اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال مریضوں سے بھر گئے

اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔  کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا میں لاک ڈاؤن اور خود آئسولیشن جارہی ہے، وہیں اس کی وجہ سے صحت کے شعبے میں انسانی المیہ جنم لیتا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔  پڑوسی ملک اٹلی میں اس وبا کے ناقابلِ یقین حد تک پھیلنے اور وہاں ہونے والی مسلسل ہلاکتوں کا عکس اسپین میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔  اطلاعات کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ کے ایک اسپتال میں کورونا جیسے مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد بیڈ نہ ہونے کی وجہ سے کوریڈور میں لیٹے ہوئے ہیں۔  واضح رہے کہ اسپین میں آج 462 نئے کیسز کے بعد وہاں مارے جانے والے افراد کی تعداد 2000 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔ صرف اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں ہی پورے اسپین کی 58 فیصد اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد میڈریڈ کا صحت کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …