پیر , 10 مئی 2021

ٹرمپ طبی دہشتگردی کا رخ اختیار کر چکا ہے: امریکی پروفیسر

نیویارک: امریکی یونیورسٹی کیلیفورنیا کے پروفیسر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی اب طبی دہشتگردی کے مرحلے تک پہنچ گئی ہے۔یہ بات کیلیفورنیا کی اسٹیٹ یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر ‘ڈیوڈ یعقوبیان’ نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہ کہ وائٹ ہاوس نے ایرانیوں کو اجتماعی سزا دینے کی پالیسی کا اختیار کیا ہےجو یہ امریکی پالیسی کے زوال کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی اب طبی دہشتگردی کے مرحلے تک پہنچ گئی ہے جس پالیسی نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ایران کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کردی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …