جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران میں کرونا وائرس کے 8376 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں

تہران: ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 23049 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1812 افراد جاں بحق اور 8376 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات کے ترجمان "کیانوش جہانپور” نے پیر کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے ملک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا گہ گزشتہ روز سے اب تک 1411 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا جواب مثبت ہوگیا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 23049 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔جہانپور نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس کا شکار 127 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر ملک میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1812 تک بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …