جمعرات , 18 اپریل 2024

عالمی ادارے صحت کی ساتھویں طبی کھیپ ایران پہنچ گئی

تہران: کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی ادارے صحت کی ساتھویں امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی۔ایران میں کوویڈ-19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کیجانب سے دی گئی امداد کے سلسلے میں آج بروز پیر کو عالمی ادارے صحت کی ساتھویں امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی جو ادویات اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات پر مشتمل ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی ادارے صحت کیجانب سے دی گئی امداد میں COVID19 مریضوں کے لئے 2499 پیکج لوپیناویر اور رتنونویر دوائیں پر مشتمل ہے۔

پچھلے ہفتے میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کریسٹوف ہملمن نے طبی سامان کے تہہ خانے کا دورہ کیا۔
انہوں نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ کوویڈ-19  سے نمٹنے کے لئے اہم دوائیں ایران کو درآمد کی گئیں ہیں تاکہ ان مریضوں کی مدد کی جاسکیں جن کو ان دوائیوں تک رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 23049 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1812 افراد جاں بحق اور 8376 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …