اتوار , 16 مئی 2021

محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن 31 مارچ تک بند کر دیا

لاہور: ریلوے انتظامیہ نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن 31 مارچ تک بند کر دیا، احکامات پر آج رات 12 بجے سے عملدرآمد کیا جائے گا، وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ٹرین آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سندھ میں لاک ڈاون کے سبب ٹرین آپریشن جزوی طور پر معطل کیا گیا تھا اور 34 ٹرینیں بند کی گئی تھیں۔ بعد ازاں شیخ رشید نے مزید ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر اب عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔ ریلوے آپریشن اب 31 مارچ رات 12 بجے سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

غرب اردن کو اسرائیل کے لئے جہنم بنادیں گے: الاقصی بریگیڈ

غرب اردن: فتح تنظیم کی فوجی شاخ الاقصی بریگیڈ نے اپنے ماتحت مسلح دستوں سے …